عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی اسرائیل اور ایران سے بات چیت کی اپیل

ویٹی کن سٹی : عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے ہوش سے کام لینے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

سینیٹ پیٹرز باسلیکیا میں اپنے خطاب کے دوران پوپ لیو نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو بہت تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کو جوہری خطرات سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے مخلصانہ مکالمہ ناگزیر ہے۔

پوپ لیو نے زور دیا کہ کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہیے۔ تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ امن کے مقصد کی حمایت کریں اور مفاہمت کا راستہ اپنائیں۔اُنہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں جنگ کی بجائے امن، استحکام اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے لیے وقف کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں