شوبز کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں کافی حد تک اپنا کردار ادا کر چکی ہیں اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ شادی کر کے ایک نیا باب شروع کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کترے ہوئے لائبہ خان نے اپنے کیریئر کے مستقبل سے متعلق کہا کہ وہ بس کام کرنا چاہتی ہیں، چاہے اُسے کسی بھی فنکار کے ساتھ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ زیادہ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتی ہیں کہ وہ کافی اداکاری کر چکی ہیں۔ اب ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے لیں اور شادی کی زندگی اپنائیں۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ “میں نے اتنی بار شادی کا ذکر کر دیا ہے کہ اب شاید شادی ہو ہی نہیں رہی۔”
اپنے جیون ساتھی سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے، اور ہر موضوع پر بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، چاہے وہ ان کے کام سے متعلق ہو یا خاندانی معاملات سے۔