ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ انکشاف

لاہور۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ معروف اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق اور ان کے ساتھی عمران رضا کاظمی نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز کی دنیا میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس گفتگو کے دوران حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے بزنس پارٹنر نے ہانیہ کو پہلی بار ڈبسمیش ویڈیوز میں دیکھا۔ ان کے مطابق، ہانیہ کی معصومیت، اعتماد اور دلکش شخصیت نے فوراً ان کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اسے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

حریم نے ہانیہ کے ابتدائی آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک یادگار تجربہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج جب وہ ہانیہ کی کامیابی دیکھتی ہیں تو انہیں بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، ہانیہ کی کامیابی کے پیچھے اس کی محنت، مستقل مزاجی اور مثبت رویہ ہے، جس نے اسے انڈسٹری میں مقام دلایا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے کم وقت میں ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں، جو ان کے فن اور انداز کو بے حد سراہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں