ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی، عائزہ اعوان

لاہور۔شوبز کی مشہور و معروف فنکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا پسند کریں گی جو ہفتے میں دو مرتبہ انہیں پھول پیش کرے۔

حال ہی میں عائزہ اعوان نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں ایک پرستار نے حاضرین میں سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوستی نہیں کرنا چاہتیں، اس کی وجہ کیا ہے؟

اس پر عائزہ نے جواب دیا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ دوستی کو صحیح طریقے سے نبھا نہیں پاتیں۔

جب میزبان نے اس کی مزید وضاحت چاہی تو اداکارہ نے کہا کہ تاحال انہیں ایسے دوست نہیں ملے جو ان کی سوچ کے مطابق ہوں، اور ان کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں جھوٹ بولنے والے لوگ پسند نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ جھوٹے افراد کو دیکھتی ہیں تو خاموشی سے ایک طرف ہو جاتی ہیں۔

عائزہ اعوان نے اپنے ممکنہ شریکِ حیات سے متعلق بتایا کہ وہ لمبے قد کا حامل ہو، جھوٹ نہ بولے اور اسے خود علم ہو کہ وہ زندگی میں کیا چاہتا ہے۔ وہ جذباتی طور پر باشعور ہو اور اسے ہر بات الگ سے سمجھانی نہ پڑے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا جیون ساتھی وہ ہونا چاہیے جو ہفتے میں کم از کم دو بار انہیں پھول تحفے میں دے، اس کا اخلاق اچھا ہو، اور وہ دولت مند ہونا ضروری نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی حیثیت ضرور ہو کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر سکے، اگر وہ مالی لحاظ سے کمزور بھی ہو تو کوئی بات نہیں کیونکہ قسمت بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں