اسلام آباد ۔اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا جس میں ان کی زندگی کے ’نئے باب‘ کا اشارہ دیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ جانتے ہیں کہ زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کا وقت کب ہے۔
مداحوں کا خیال ہے کہ شاید ہانیہ عامر نے اپنی زندگی میں کسی نئے سفر کا آغاز کردیا ہے اور ممکن ہے کہ انہیں کوئی نیا ہمسفر مل گیا ہو۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نیا آغاز؟ نیک تمنائیں آپ کے لیے!