اب اسلام آباد شہر کا سفر پولیس کی نگرانی میں !! نئی آن لائن ٹیکسی ایپ کا اجرا

اسلام آباد ۔وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سفری سہولیات اور جرائم کی روک تھام کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے ۔

اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کا اجراءکر دیا ہے ۔ شہری اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ انسٹال کریں گے

انسٹال کرنے کے بعد رائیڈ بک کرواتے بک ہونیوالی ٹیکسی پر چسپاں QR کوڈ کو سکین کر کے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ ایپ اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہے یا نہیں ۔

اس ایپ کے ذریعے وفاقی پولیس کو مسافر اور ٹیکسی ڈرائیور کی تمام معلومات پہنچ جائیں گی اور پولیس کو ایپ کے ذریعے معلوم ہوگا کہ ٹیکسی اسلام آبادکے کس سیکٹر میں موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں