ربیکا خان اورحسین ترین کی شادی، تاریخ سامنے آگئی

لاہور۔معروف ٹک ٹاکر، ماڈل اور اداکارہ ربیکا خان اور مشہور یوٹیوبر حسین ترین نے اپنی شادی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ حسین ترین نے انسٹاگرام پر ربیکا خان کے ساتھ ایک تخلیقی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دونوں 25 جون کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں کو ایک گاڑی کی چھت پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور جیسے ہی گاڑی آگے بڑھتی ہے، سڑک پر شادی کی تاریخ نمایاں ہو جاتی ہے۔ اس انوکھے انداز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔

ربیکا خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر کے ساتھ شادی کی تاریخ شیئر کی، جس پر مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے انہیں دل کھول کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس کے بعد ربیکا کو شادی سے قبل کی تقریبات میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی مناتے بھی دیکھا گیا، جن لمحوں کو انہوں نے فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں