پاکستان کے مزید 7 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام ٓباد ۔پاکستان کے مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت نے مئی میں حاصل کردہ پولیو نمونوں کے نتائج جاری کردیئے جس کے مطابق گوادر، جنوبی وزیرستان (لوئر و اپر) کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ، راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپور خاص کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے،مثبت نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں