لاہور۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی متنازع ازدواجی زندگی کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کا ایک پرانا انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی متنازع ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔
سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔
دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
جس کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی اطلاع دی تھی جبکہ عمیر جسوال بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت مطمئن ہیں۔