حماس کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، کھلی جارحیت قرار دے دیا

غزہ۔فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس نے ایران میں امریکی حملوں کو واضح جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں حماس نے کہا ہے کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہے۔

تنظیم نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کریں اور بین الاقوامی سطح پر امن کے قیام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں تقریباً 1,200 افراد مارے گئے تھے۔ اس کے ردعمل میں اسرائیل نے غزہ میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس ایک مزاحمتی اور سیاسی تحریک ہے، جسے امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور دیگر کئی ممالک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں