سلمان خان سنگین بیماریوں کا شکار؛ تشویشناک انکشاف سامنے آگیا

لاہور۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ ایک سے زائد خطرناک اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے وہ آج تک شادی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پائے۔

سلمان خان نے حال ہی میں “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں شرکت کے دوران اپنی صحت سے متعلق کئی حیران کن انکشافات کیے، جنہوں نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

میزبان کپل شرما کی جانب سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اب تک شادی کیوں نہیں کر پائے، تو سلمان خان نے صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا:
“ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دماغ میں انیورزم ہے، اس کے باوجود مصروف ہیں، اے وی مالفارمیشن بھی ہے، پھر بھی کام جاری ہے۔”

سلمان خان کے ان الفاظ نے ان کے مداحوں کو حیران اور افسردہ کر دیا کیونکہ جن بیماریوں کا انہوں نے ذکر کیا، وہ نہایت سنگین، تکلیف دہ اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں