عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑنے والے ہیں؟

لاہور۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑی، عائزہ خان اور دانش تیمور، نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عائزہ خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے اور دانش تیمور کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق چونکا دینے والی بات کہی۔

ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں زندگی کی تمام مصروفیات چھوڑ کر اپنی پسندیدہ جگہ جانے کا موقع ملے تو وہ کہاں جانا چاہیں گی اور کیوں؟

اس پر عائزہ خان نے جواب دیا، “ایک وقت آئے گا جب میں اور دانش صرف اسکرین ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا سے بھی بالکل غائب ہو جائیں گے، اور ہم دونوں سوئٹزرلینڈ جا بسیں گے۔”

ان کے اس انکشاف نے مداحوں کو حیران و پریشان کر دیا۔ کئی مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “ایسا اچانک مت کیجیے گا، کم از کم ہمیں اطلاع تو دے دیجیے گا۔ ویسے بہتر یہ ہوگا کہ آپ دونوں جائیں ہی نہیں!”

وہیں کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کمنٹ کیا، “پھر کبھی کیوں؟ ابھی کیوں نہیں؟”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں