ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ، 24 اسرائیلی ہلاک

تہران۔امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے،ان حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں

ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں اب تک 86 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق حملوں میں اسرائیلی فوج کی 14 تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سپورٹ بیسز، کمانڈ اور کنٹرول سینٹرز اور بائیولاجیکل ریسرچ سینٹرز شامل ہیں۔

لانگ رینج میزائل سے ہونے والے حملوں کے بعد ایران نے دنیا کو ایک بار پھر فرنٹ پر کھڑے رہنے کا پیغام دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی کارروائی کے ردِ عمل میں تل ابیب اور بیت المقدس پر میزائل داغے، جن کی آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کی شدید مذمت، حملہ کرنے والے امریکی جہاز کہاں ہیں سراغ لگا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں