کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا

لاہور۔پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس حقیقت کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور ان کے بھائیوں کو علیحدہ رہائش اختیار کرنے کا کہا ہے۔

اپنے وی لاگ میں معاذ نے بتایا کہ ان کے والدین، بھائیوں اور بہنوں پر مشتمل گھر اب تین حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ معاذ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اور ان کے دو بھائی اب الگ الگ گھروں میں رہائش پذیر ہوں گے۔

معاذ نے کہا، “یہ میرے والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی، جن کی شادیاں ہو چکی ہیں اور بچے بھی ہیں، اب اپنے ذاتی گھروں میں منتقل ہو جائیں، جبکہ ہمارا چھوٹا بھائی اپنی بیوی، دونوں بہنوں اور والدین کے ہمراہ اسی پرانے گھر میں قیام کرے گا۔”

دل گرفتہ انداز میں معاذ صفدر نے کہا، “یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت کٹھن ہے، کیونکہ اب تک ہم نے جو بھی کیا، وہ اسی ایک چھت کے نیچے سب کے ساتھ مل کر کیا۔ اب وہ تمام یادیں آنکھوں کے سامنے گھوم رہی ہیں۔”

وی لاگ میں معاذ کے والد کی رائے بھی شامل کی گئی ہے، جس میں انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا، “اب جب کہ تم دونوں کی شادیاں ہو چکی ہیں اور بچوں والے ہو، تو یہی وقت ہے علیحدگی کا۔ اصل اختلافات بچوں کی پیدائش کے بعد ہی جنم لیتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اسی مرحلے پر الگ ہو جاؤ۔ اس سے نہ صرف رشتے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ان میں مزید محبت اور قربت بھی پیدا ہوتی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں