کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی

میڈرڈ۔فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معروف اسپورٹس پریزینٹر ایلیونورا انکارڈونا ایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

ڈیزن اسپورٹس چینل کی نمائندہ ایلیونورا انکارڈونا نے ایتھلیٹیکو میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان ہونے والے میچ کی کوریج کے دوران مختصر لباس زیب تن کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

رپورٹس کے مطابق انکارڈونا میچ کے دوران سائیڈ لائن پر موجود تھیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں، تاہم ان کے لباس کو کئی صارفین نے “غیر مناسب” قرار دیا، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیرس سینٹ جرمن نے ایتھلیٹیکو میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دی، لیکن کھیل کے بجائے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ میزبان کے اندازِ لباس پر مرکوز رہی۔

واضح رہے کہ ایلیونورا انکارڈونا کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور انہیں بعض صارفین نے اطالوی میزبان ڈیلیٹا لیوٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے “نئی ڈیلیٹا لیوٹا” قرار دیا۔ تاہم، جہاں ایک جانب تنقید کی گئی، وہیں کچھ افراد نے ان کی آزادیٔ اظہار اور انداز کو سراہا بھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ انکارڈونا اپنے لباس کے باعث خبروں میں آئیں۔ اس سے قبل 30 مارچ 2025 کو بھی وہ ایک فٹبال میچ کے دوران “شفاف لباس” پہن کر رپورٹنگ کرتی نظر آئیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر کھیل، میڈیا اور عوامی شخصیات کے ملبوسات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بحث کو ہوا دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں