لاہور۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
حال ہی میں فلم لو گرو کے مقبول گانے سے شہرت حاصل کرنے والی رمشا خان اس بار اپنی اداکاری یا رقص کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران پہنے گئے لباس کے باعث خبروں میں ہیں۔
رمشا خان نے اپنی 31 ویں سالگرہ قریبی دوستوں کے ساتھ منائی اور اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ نیلے رنگ کی آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر میں نظر آئیں۔ ان تصاویر پر متعدد صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سخت تنقید کی۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا، “اگر شہرت حاصل کرنی ہے تو کسی باوقار طریقے سے بھی کی جا سکتی ہے، اس قسم کے لباس ضروری نہیں۔”
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، “آپ کا کندھا نیچے گر گیا ہے۔”
جبکہ کسی نے اداکارہ کو علیزے شاہ کی نقل قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ علیزے شاہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔”