لاہور۔پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے بالآخر گرین سگنل مل گیا ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے انہیں پرو ہاکی لیگ میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب نیشنز ہاکی کپ کی فاتح نیوزی لینڈ نے مالی مشکلات کے باعث پرو لیگ سے دستبرداری اختیار کی۔ ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق، ایسی صورت میں رنر اپ ٹیم، یعنی پاکستان، کو لیگ میں شامل کیا جاتا ہے۔
پرو لیگ میں شمولیت سے پاکستان ہاکی ٹیم کو نہ صرف عالمی سطح پر اپنی موجودگی ثابت کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ یہ عالمی رینکنگ میں بہتری کی جانب ایک سنہری قدم بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الوقت قومی ٹیم ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود ہے۔