ہالی وڈ فلم ایف ون بھی 27 جون کو سینماؤں میں ریلیز ہوگی

لاس اینجلس۔ہالی وڈ فلم ایف ون بھی سینماؤں میں ریلیز ہوگی،فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹریبیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ،ایکشن سے بھرپور فلم 27 جون کو بشرط سنسر سینماوں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا ،فلم اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم بھی کوئی عام فلم نہیں ہے، اس میں ہالی وڈ کے سپر اسٹار بریڈ پٹ مرکزی کردار ادا کیا جبکہ ہدایت کاری کے فرائض جوزف کوسنزکی نے انجام دیے ہیں، جو پہلے ‘ٹاپ گن: میورک’ اور ‘ٹرون: لیگیسی’ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں،موسیقی کی دنیا کا بڑا نام ہینس زمر نے اس فلم کا میوزک ترتیب دینے کی ذمہ داری نبھائی ہے، جو اسے مزید جذباتی رنگ دے گا،فلم میں بریڈ پٹ نے سونی ہیز کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک سابق فارمولا ون ڈرائیور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں