ہاردک پانڈیا سے رومانوی تعلقات؛ بالی ووڈ اداکارہ بول اُٹھیں

نئی دہلی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق خبروں پر بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے خاموشی توڑ دی اور انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان کچھ وقت تک رابطہ رہا، مگر بات کسی سنجیدہ تعلق تک نہیں پہنچی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایشا گپتا نے بتایا کہ وہ اور ہاردک پانڈیا ایک عرصے تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے تھے، تاہم ان کا رشتہ کبھی باضابطہ طور پر “ڈیٹنگ” کے زمرے میں نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا، “جی ہاں، ہم ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے تھے، لیکن میں اسے ڈیٹنگ نہیں کہوں گی۔ چیزیں ویسی نہیں تھیں جیسا بعض لوگ سمجھتے ہیں۔”

میزبان کے اس سوال پر کہ کیا یہ رابطہ کسی سنجیدہ تعلق میں تبدیل ہو سکتا تھا، ایشا نے ایمانداری سے جواب دیا: “شاید ایسا ممکن ہوتا، مگر حالات نے جلد رخ موڑ لیا اور یہ سب ختم ہو گیا۔”

یاد رہے کہ ایشا گپتا سے رابطے کے خاتمے کے بعد ہاردک پانڈیا نے سربیائی نژاد ماڈل اور اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے شادی کر لی تھی۔ اس جوڑے نے نہ صرف والدین بننے کی خوشخبری دی، بلکہ کافی عرصہ ایک ساتھ گزارا۔ تاہم گزشتہ برس دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں