دریائے سوات؛ سیلابی ریلے میں 16 افراد ڈوب گئے، 7افراد جاں بحق

پشاور۔بالائی علاقوں میں موسلاھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 کی تلاش جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 120 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق کل 16 افراد میں سے 3 کو زندہ بچا لیا گیا، 7 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں جبکہ 6 افراد مزید لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں میں 10افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے جن میں ایشال، انفال، میرہ، آئمہ، آیان، نمرہ اور شرمین شامل ہیں۔

سیالکوٹ کے متاثرہ خاندان سے عجوہ، عبداللہ اور روبینہ جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے معیز اللہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں