میرب سے علیحدگی کے بعد عاصم پھر سے ہانیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہیں گرم

لاہور۔اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ تعلقات استوار ہونے کی قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے بعد سے وہ آن لائن پلیٹ فارمز پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق، منگنی کے خاتمے کے بعد عاصم ایک بار پھر اپنی سابقہ دوست ہانیہ عامر کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب عاصم کی ایک ویڈیو اور ہانیہ کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

ویڈیو میں عاصم اظہر کو زرد رنگ کی ایک مخصوص برانڈ کی کیپ پہنے دیکھا گیا، جب کہ کچھ ہی دیر بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام پر ایسی ہی کیپ کے ساتھ ایک تصویر یا ویڈیو شیئر کی۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کی علامت ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ شاید یہ جوڑی ایک بار پھر رشتے میں بندھنے جا رہی ہے، لیکن اسے ابھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ تاہم، کچھ افراد کا خیال ہے کہ یہ سب محض ایک اتفاق ہو سکتا ہے کیونکہ ایک جیسی اشیاء کا استعمال ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

فی الحال، دونوں فنکاروں کی جانب سے ان خبروں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید، مگر مداح بے چینی سے کسی واضح اعلان کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں