ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ؛ پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

لاہور۔پاکستانی ٹیم نے کوریا میں جاری ٹورنامنٹ میں لگاتار پانچویں فتح سمیٹ لی، اور مالدیپ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قومی ٹیم نے اپنے آخری پول میچ میں مالدیپ کے خلاف 49-39 کے اسکور سے میدان مارا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پول میں دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اب پاکستان کا سیمی فائنل مقابلہ جاپان سے ہوگا، جو اسی گروپ میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔ یہ سیمی فائنل جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4 جولائی کو شیڈول ہے، جہاں پاکستان کی نظریں ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں