اسلام آباد ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے اختتام 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-2024 کے اختتام 30 جون 2024 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔