فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد ۔پاکستانی حکومت اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی مالی امداد (گرانٹ) کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق، اس معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز، پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر نکولس گیلی اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر ونسنٹ تھیونو نے دستخط کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ امداد یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے پاکستان کو دی جائے گی۔ اس فنڈ سے واسا لاہور اور فیصل آباد کے اداروں کی گورننس، کارکردگی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بیان کے مطابق، یہ منصوبہ ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے ایک مؤثر ریگولیٹری نظام کی تیاری اور اس کے عملی نفاذ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

علاوہ ازیں، ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ اس پروگرام کے تحت واسا کے لیے شفاف اور مؤثر فیصلوں کی راہ ہموار کرنے کی خاطر جدید آلات کی خریداری اور نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی (ڈیجیٹائزیشن) کو فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں