پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال عالمی کپ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح

پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 30 ممالک کے درمیان جاری اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے اپنے دسرے میچ میں میزبان میکسیکو کی مضبوط ٹیم کو 0-5 سے زیر کرکے شاندار فتح حاصل کی۔

پاکستان کے کاشف خان اور عیسیٰ خان نے 2،2 گول کیے جبکہ شاہد انجم نے ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں انڈونیشیا کو 0-2 سے قابو کیا تھا، دونوں گول کاشف خان نے اپنے نام کیے تھے،ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں