پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن کے فروغ اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں مکالمے، کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور مختلف فریقوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔











