واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک نہ پہنچ سکے تو امریکا آبنائے ہرمز پر ٹول (فیس) عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ فی الحال آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول نافذ نہیں کیا جائے گا، تاہم اگر ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل نہ ہوا تو امریکا اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا کئی دہائیوں سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے ’محافظ‘ یا ’گارڈین اینجل‘ کا کردار ادا کر رہا ہے اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھاری اخراجات برداشت کرتا آیا ہے۔











