سپر ماڈل کارلی کلوس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی، اہم وضاحت سامنے آگئی

امریکی سپر ماڈل کارلی کلوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی رشتہ ہونے کے باوجود ان کی کبھی امریکی صدر سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

بلوم برگ اوریجنلز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کارلی کلوس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے آج تک کبھی نہیں ملیں۔

ان سے جب ان کے شوہر کے خاندان کی سیاسی وابستگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شناخت، اپنے نظریات اور اپنی اقدار سے بخوبی واقف ہیں اور کبھی بھی اپنی ذاتی سوچ سے دستبردار نہیں ہوئیں، تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ یہ ان کے شوہر کا خاندان ہے۔

33 سالہ سپر ماڈل نے واضح کیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حامی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ووٹر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے ساتھ خاندانی یا سماجی تعلقات رکھنا بالکل ممکن ہے، کیونکہ امریکا کی روایت ہمیشہ اختلافِ رائے کو قبول کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کی رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں