امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ اور محققین کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔

فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 85 پاکستانی امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپس ایسے طلبہ اور محققین کو دی گئی ہیں جو آئندہ تعلیمی سیشن میں امریکی جامعات میں ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور تدریسی تربیت کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

رواں سال مجموعی طور پر 85 پاکستانیوں کو فل برائٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں، جن میں 71 امیدوار ماسٹرز ڈگری، 14 امیدوار پی ایچ ڈی پروگرام جبکہ 6 امیدوار فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (FLTA) فیلوشپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں