آزاد کشمیر انتخابات، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج، ن لیگ 7 اور پیپلز پارٹی 3 نشستوں پر کامیاب

میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 13 حلقوں میں سے 10 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے 7 جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار 3 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔

میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں عوام نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا جو کہ 6 بجے تک جاری رہا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک کر ووٹوں کی گنتی کی گئی بعدازاں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں