ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملے نہ کرنے اور جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر فی الحال ایران پر حملے پر مؤخر کر رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے۔

ٹرمپ کے بقول پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں