اکشے کمار کی بیٹی کے ساتھ آن لائن ہراسانی کا معاملہ، ملزم گرفتار

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے آن لائن ہراسانی کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے اس کیس میں ملوث پہلے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آیا تھا، جب اداکار نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کو ایک آن لائن گیم کھیلتے ہوئے نامعلوم شخص نے نامناسب تصاویر بھیجنے کا کہا۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے بچی نے فوراً گیم بند کی اور اپنی والدہ کو آگاہ کر دیا۔

واقعے کے بعد سائبر کرائم سیل نے تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے دیگر بچوں کو بھی نشانہ بنایا تھا یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں