موٹاپا اور بڑھا ہوا پیٹ ہر شخص کے لئے پریشانی کا باعث ہوتا ہے اور وہ ہر وقت اس سوچ میں گم نظر آتا ہے کہ پیٹ کیسے کم کریں۔
اکثر افراد کے لئے بڑھا ہوا پیٹ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے اور وہ مختلف قسم کی بیماریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر پیٹ حد سے زیادہ بڑھا ہوا ہو تو کوئی بھی شخص اس صورت حال میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کر سکتا۔ متاثرہ افراد ہر وقت اس سوچ میں ہی گم رہتے ہیں کہ پیٹ کو کیسے کم کریں اور وہ اس کے مختلف قسم کی تگ و دو بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس مقصد کے لئے ہر فرد کے لئے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ جم جائے اور پھر وہاں مختلف اقسام کی ورزشیں کرنے کے لئے وقت نکال سکے۔
پیٹ کم کرنے کے 2آزمودہ نسخے:
یہاں ہم آپ کو پیٹ کم کرنے کے لئے ایسے آزمودہ نسخے بتانے جا رہے ہیں، جن پر اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ عمل کرنے کی کوشش کریں گے تو امید ہے کہ آپ بہت جلد اپنے اس مقصد کو پانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
نمبر 1 :
اس نسخے کے اجزاءمیں سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ، سونف اور چھوٹی الائچی شامل ہیں، آپ یہ تمام اجزاءہم وزن لے کر پیس کر سفوف بنا لیں۔ اس کو روزانہ صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ لے کر قہوہ کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ اس کے متواتر استعمال سے آپ کا کھانا صحیح طرح سے ہضم ہونا شروع ہو جائے، آپ کو بار بار بھوک نہیں لگے گی، اضافی چربی ختم ہونا شروع جائے گی، جس کے نتیجہ میں جلد ہی آپ کا برھا ہوا پیٹ ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا۔
نمبر2 :
آپ ایک لیموں کا رس، ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا، ایلوویرا جیل دو چمچ، ہرے دھنیے کی پتیاں دو چمچ اور ایک چھلا ہوا کھیرا لے لیں۔ ان تمام اشیاءکو بلینڈر میں ڈال کر ایک کپ پانی ملا کر بلینڈ کر لیںاور اس میں ایک چٹکی کلونجی ملا کر صبح کے وقت پی لیں اور پھر کم از کم اس کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کر لیں۔ اس ٹوٹکے کو اگر آپ مستقبل بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں بہت جلد آپ کا بڑھا ہوا پیٹ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ آپ کو چاہئے کہ بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات کے لئے آپ اپنی غذاءکا بھی خاص خیال رکھیںاور جب بھی کھانا کھائی تو اس کے ایک گھنٹہ بعد تک پانی بلکل نہ پئیں۔