اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس : 7 ممالک کے سربراہان کی شرکت
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس اسلام باد میںہورہا ہے.
اجلاس میں شرکت کیلئے معزز مہمان کل ہی پاکستان پہنچ گئےتھے.
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 7 ممالک کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور منگولیا کے وزیر اعظم بطور مبصر شریک ہیں.
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی کل ہی اسلام اباد پہنچ گئے تھے.
ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز آج ضبح 10 بجے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا.
اجلاس میں شرکت کیلئے تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود جناح کنونشن سینٹر پہنچے.
جناح کنونشن سینٹر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا.
اس موقع پر استقبال اور گروپ فوٹوز کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوا.
ایس سی او کانفرنس سے افتتاحی خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا رکھا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان کا خطاب ہے۔
غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔