کینیا کے شہر نیروبی کے روارکا اسپورٹس کلب گرائونڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف 344 رنز بنا ڈالے۔
اس میچ میں زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے تاریخ ہی بدل ڈالی۔
اس سے قبل ٹی 20 انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ نیپال کے پاس تھا، نیپال نے 2023 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران منگولیا کے خلاف 314 رنز بنا کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کا یہ فیصلہ تاریخ ساز ثابت ہوا۔ اس میچ میں 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔
اس میچ کے دوران زمبابوے کے بلے باز سکندر رضا نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سکندر رضا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 رنز کے ساتھ نائوٹ آوٹ رہے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 15 چھکے اور سات چوکے لگائے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور 314 رنز تھا جو نیپال نے منگولیا کے خلاف بنایا تھا تاہم اب یہ ریکارڈ زمبابوے نے اپنے نام کر لیا ہے۔