ٹک ٹاک کو آئرلینڈ میں یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر 600 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو یورپی صارفین کے ڈیٹا کو چین منتقل کرنے پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر (600 ملین) کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ سزا آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) کی جانب سے اس بنیاد پر دی گئی کہ کمپنی نے یورپی اکنامک ایریا (EEA) سے تعلق رکھنے والے صارفین کا ذاتی ڈیٹا چینی سرورز پر منتقل کیا، جو کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کی خلاف ورزی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنے ڈیٹا پروسیسنگ کے طریقہ کار کو جی ڈی پی آر کے اصولوں کے مطابق بنانا ہوگا، ورنہ کمپنی کی طرف سے چین کو ڈیٹا کی ترسیل روک دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر ٹک ٹاک نے دعویٰ کیا تھا کہ یورپی صارفین کا ڈیٹا چین میں اسٹور نہیں کیا گیا، تاہم گزشتہ ماہ کمپنی نے ڈی پی سی کو ایک داخلی مسئلے سے آگاہ کیا، جس کے مطابق فروری میں انہیں معلوم ہوا کہ کچھ یوزرز کا ڈیٹا چینی سرورز میں محفوظ تھا۔

بعد ازاں ٹک ٹاک کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ متعلقہ ڈیٹا سرورز سے حذف کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں