پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹد کو 109 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی ۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے شکست دےد ی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 264 رنز کے تعاقب میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

عماد وسیم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈوارشوئس 31، محمد شہزاد 24، محمد نواز 10، حیدر علی 6، کپتان سلمان آغا 6، اعظم خان 6، جیسن ہولڈر 3، صاحبزادہ فرحان 1 اور کائل مائرز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 3، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر دھواں دار 104 جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر برق رفتار ناٹ آؤٹ 100 اسکور کیے۔

کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمن 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں