پیرس ۔ فرانس کے ایک سینئر انٹیلی جنس افسر نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
مذکورہ فرانسیسی اہلکار کے مطابق، فرانسیسی حکام اس بات کی بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ہیں یا نہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی عسکری جھڑپ میں فرانسیسی ساختہ جدید رافیل طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات بھارتی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔