میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب واقع فوڈ اسٹریٹ کے پاس پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

دشمن کے ڈرون کو گرانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اطراف میں رکاوٹیں لگا دیں تاکہ کسی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب، سیکیورٹی ایجنسیاں اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیمیں علاقے کا باریک بینی سے معائنہ کر رہی ہیں، جبکہ اسٹیڈیم کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید جانیں: پاک-بھارت کشیدگی میں شدت، بھارتی میڈیا نے صورتحال کو مزید بھڑکایا

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج شام 8 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز نے گوجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے ملیر علاقے میں بھارتی ڈرونز کو مار گرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں