پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

اسلام آباد ۔پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے کر صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا، جس نے نہ صرف عسکری بلکہ سائبر محاذ پر بھی پاکستان کی بھرپور برتری کو ثابت کر دیا۔

پاک فوج نے اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت فیصلہ سازی کے ذریعے دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کے دفاعی نظام کی بنیادیں ہل گئیں۔ مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کر کے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپرسونک میزائلوں کی مدد سے آدم پور میں بھارت کے جدید ترین S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کامیابی نے بھارت کی فضائی ڈھال کو مکمل طور پر غیر مؤثر بنا دیا۔

پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی سرکاری ویب سائٹ سمیت درجنوں اہم بھارتی اداروں کے سائبر نظام کو ہیک کر کے کنٹرول سنبھال لیا۔ ان میں کرائم ریسرچ ایجنسی، ہندوستان ایروناٹکس، مہانگر ٹیلی کام، بارڈر سیکیورٹی فورس اور انڈیا کی منفرد شناختی اتھارٹی جیسے اہم ادارے شامل ہیں۔ ساتھ ہی ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔اس کے علاوہ، پاکستان نے بھارتی بجلی کے نظام کو 70 فیصد تک معطل کر کے بھارت کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو شدید متاثر کیا۔

پاک فوج نے دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ، ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ، اور اُڑی میں فیلڈ سپلائی ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کیا۔
بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا اور اکھنور کے ایئر بیسز کو مکمل طور پر غیر فعال کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں