پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے

اسلام آباد ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام جاری ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، اور انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ ون ڈے ٹورنامنٹس کو وقتی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تمام ملتوی کیے گئے مقابلے بعد میں اسی مرحلے سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے اور ان کے لیے نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں