لاہور۔پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران بھارتی میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بھارتی میڈیا کو واقعات کی پیشگی اطلاع حاصل تھی۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی طرف سے مخصوص بیانیے پر منظم انداز میں کوریج اور تیاری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ کافی پہلے سے اس صورتحال کے لیے ذہنی و فنی طور پر تیار تھے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوریج اس قدر مبالغہ آمیز اور ڈرامائی تھی کہ دیکھنے والا ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ ان کے مطابق، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ حقیقت سے زیادہ افسانہ معلوم ہوتی ہے، جیسے وہ خبروں کے بجائے مزاحیہ پروگرام چلا رہے ہوں۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے وزیرِاعظم مودی کو اس انداز میں پیش کیا جیسے وہ کسی فلمی کردار ہوں، اور ایسا لگتا تھا جیسے ان کی تیاری کئی ہفتے پہلے سے جاری تھی، گویا کسی بڑے شو کی پلاننگ ہو رہی ہو۔