سعودیہ پر بڑا حملہ؛ حوثیوں کا ریاض پر میزائل اور ڈرون حملوں کا اعتراف

ریاض:یمن کے حوثیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے ینبع میں آرامکو کی تنصیبات پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت ڈرونز سے بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی فورسز کے ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ریاض میں حساس مقامات اور ینبع میں سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی یمن پر سعودی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

دوسری جانب ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب آرامکو کے آئل ڈپو سے دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے بلند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دھماکوں کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سعودی حکام کی جانب سے حوثیوں کے حملوں کے دعوے اور ممکنہ نقصانات پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں