پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد اگلے 24 گھنٹوں کے لیے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں