دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلیے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول

پشاور: وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے 10 جدید بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی ہیں۔

سینیئر پولیس افسر کے مطابق یہ گاڑیاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے استعمال ہوں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر انہیں پشاور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بھیجا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑیاں گورنر خیبر پختونخوا کے حوالے کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں