عائزہ خان اپنے بولڈ انداز کے باعث ٹرولنگ کی زد میں

کراچی:پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ نے شرمین عبید چنائے کے پروڈکشن ہاؤس پٹاخہ پکچرز کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں وہ سفید مغربی طرز کے لباس میں نظر آئیں۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کی۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ عائزہ خان ماضی میں نسبتاً سادہ لباس کو ترجیح دیتی تھیں جبکہ اب ان کے انداز میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں