ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے دو بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے جس کے بعد ملک میں گیس کی سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پہنچے۔ ایس ایس جی سی ٹرمینل پر جہاز پریانیس نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی اتاری۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی راستے سے بھی رکی ہوئی ترسیل بحال ہونے کا امکان ہے جس سے ایل پی جی کی دستیابی بہتر اور قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں