توشہ خانہ ٹو کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اسپیشلسٹ ڈاکٹر بھی مہیا کیا جائے اور ان کے سیل میں سہولیات سے متعلق مسائل حل کیے جائیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کی درخواست بھی زیر سماعت آئی۔

سماعت کے آغاز پر وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نئی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ صورتحال میں بشریٰ بی بی بینائی سے بھی محروم ہوسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر خط لکھوایا جا چکا ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو اپیل پر دلائل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل انصاف فراہم کریں گے جو عدالت کے اختیار میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں