فیلڈ مارشل سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رونالڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر برطانوی مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں