پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی، فوج بلانے اور تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی، وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کیس کی 16 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

حکمنامے کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل نے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کی جبکہ درخواست گزاروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے 5 نومبر کے حکمنامے کے پیراگراف 8 میں ترمیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ، فوج طلب کرنے اور تھری ایم پی او کے مقدمات کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت کرسکتی ہے۔

حکمنامے میں رجسٹرار آفس کو ہدایت کی گئی کہ پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواستیں آئندہ سماعت پر مرکزی کیس کے ساتھ مقرر کی جائیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں